کراچی: کتے کے کاٹنے سے 23 افراد زخمی

October 15, 2019

کراچی میں پاگل کتے شہریوں کے لئے خوف کی علامت بن گئے، تازہ واقعے میں مختلف علاقوں میں کتوں نے 23 افراد کو کاٹ لیا، زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد ایف سی ایریا میں پاگل کتے نے کئی افراد کو کاٹ لیا جبکہ ریسکیو کے لئے پہنچنے والا پولیس اہلکار بھی نہ بچا۔

عباسی شہید اسپتال کے آر ایم او ڈاکٹر جہانزیب نے جیو نیوز کو بتایا کہ شام 4 بجے سے کتے کے کاٹنے سے 23 زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا۔ ان تمام زخمیوںمیں زیادہ تر افراد کا تعلق ایف سی ایریا سے تھا۔

ڈاکٹر جہانزیب کے مطابق شہری یا سندھ حکومت نے علاج کے لئے ادویات فراہم نہیںکیں، تمام مریض باہر سے دوا خرید کر لائے۔