ظفر فاروق وفات پاگئے، ظفر معروف سے کمیونٹی رہنمائوں کی تعزیت

October 15, 2019

لوٹن (نمائندہ جنگ) ضلع میرپور کے سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ ظفر معروف کے بڑے بھائی راجہ ظفر فاروق لوٹن میں وفات پاگئے۔ علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، مولانا حافظ اعجاز احمد، صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ اور اوورسیز کمشنر آزاد کشمیر راجہ زبیر اقبال کیانی، ن لیگی رہنما راجہ امجد فاروق، شاہد زمان سرہوٹوی، سابق صدر جے کے ایل ایف برطانیہ حاجی راجہ رئوف، سابق میئر لوٹن محمد ریاض بٹ، لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی کے سینئر رہنما حاجی چوہدری محمد قربان کے علاوہ راجہ محمد شبیر، راجہ لیاقت، راجہ امجد، راجہ غفور، راجہ عدنان، راجہ ظفر خان آف چشم سمیت متعدد شخصیات نے تعزیت کی ہے اور راجہ ظفر معروف اور دیگر خاندان کو پہنچنے والے صدمہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔