سابق پولیس چیف کراچی شاہد حیات کا کینسر سے انتقال

October 15, 2019

سابق پولیس چیف کراچی شاہد حیات کراچی کے نجی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

وہ کراچی پولیس کے علاوہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی بھی رہے جبکہ ڈی آئی جی اسپشل برانچ اور ساؤتھ زون بھی تعینات رہے تھے۔

سابق پولیس چیف کے خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور آج دوران علاج خالق حقیقی سے جاملے۔

شاہد حیات انٹیلی جنس بیورو میں فرائض انجام دے رہے تھے ، اس سے قبل وہ ایڈیشنل آئی جی موٹر وے پولیس ، ڈائریکٹر ایف آئی اے اور کراچی پولیس چیف بھی رہے ۔

شاہد حیات نے پنجاب اور خبر پختونخوا پولیس میں بھی خدمات انجام دیں، شاہد حیات پولیس سروسز گروپ گریڈ۔21 کے سینئر افسر تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ 16 اکتوبر بروز بدھ بعد نماز ظہر پونے دو بجے دن پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں ادا کی جائے گی۔