شہباز شریف کا برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر خیرمقدم

October 16, 2019

اسلام آباد (خبرایجنسی، جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہی جوڑے کی آمد سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو خوش آمدید کہتے ہیں، انہوںنے کہاکہ شاہی جوڑے کی آمد سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی،پاکستان کے عوام شاہی جوڑے کی پہلی بار یہاں آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں ، امید ہے شاہی جوڑے کا یہاں قیام یادگار ثابت ہوگا اور وہ پاکستانی عوام کی محبت، خیرسگالی اور گرمجوش میزبانی کے احساسات لے کر واپس جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ شاہی جوڑے کی آمد سے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج بڑھے گا۔ڈی ایف آئی ڈی تعاون کے تحت پنجاب نے ہماری حکومت کے دور میں بہت سے سنگ میل پورے کیے جس کے لئے ہم برطانیہ کے مشکور ہیں۔