کردوں پر حملے رکوانے کیلئے امریکی نائب صدر،وزیر خارجہ ترکی جائیں گے

October 16, 2019

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرد جنگجوئوں پر حملے رکوانے کیلئے امریکی نائب صدر مائیک پنس اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ترکی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے،مائیک پنس ترک صدر سے جمعرات کو ملاقات کرینگے اور کردوں پر حملے روکنے کیلئے دبائو ڈالیں گے،امریکی صدر نے وہائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ امریکی نائب صدر اور پومپیو بدھ کو ترکی جائیں گے اور اس کا مقصد کردوں پر کیے جانے والے ترکی کے حملوں کو روکنا ہوگا،امریکی نائب صدر اپنے دورے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ انہوں نے کہا کہ ہم سیز فائر کا کہہ رہے ہیں اور پابندیوں سے آگاہ کرینگے۔