گورونانک کا جنم دن تقریبات، امریکا سے 20 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

October 16, 2019

شیخوپورہ (آئی این پی) سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے امریکا میں کام کرنے والے 20 سکھ یاتریوں کا جتھہ پاکستان پہنچ گیا ہے جو 25 اکتوبر تک یہاں قیام کرے گا ،ان کی سکیورٹی کے بارے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔