13 فٹ لمبے زہریلے سانپ کو پکڑنے کی ویڈیو وائرل

October 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

13 فٹ لمبے زہریلے سانپ کو پکڑنے کی ویڈیو وائرل

تھائی لینڈ کے ایک رہائشی علاقے سے 13 فٹ لمبا اور زہریلا کوبرا سانپ برآمد ہوا ہے، سانپ کے پکڑے جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تھائی لینڈ میں ایک رہائشی عمارت میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب چوکیدار نے گٹر لائن میں دنیا کے سب سے زہریلے ترین اور خطرناک سانپ کوبرا کو دیکھا۔

خوف و دہشت میں مبتلا رہائشیوں نے فوراً ریسکیو اہلکاروں کو طلب کیا جنہوں نے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد سانپ کو بلا آخر قابو میں کرلیا۔

یہ کوبرا سانپ تھا جو نہایت زہریلا ہوتا ہے اور اس کی لمبائی 13 فٹ جب کہ وزن 15 کلو ہے۔

یہ اب تک پکڑے جانے والے طویل ترین کوبرا سانپوں میں تیسرے نمبر پر ہے جسے معمولی طبی امداد کے بعد جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔