کشمیر ہماری شہ رگ‘اخلاقی حمایت جاری رہے گی‘مولانا عبدالصمد

October 17, 2019

کوئٹہ(پ ر)سابق صوبائی وزیر جنگلات مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی جارحیت سے خوفزدہ نہیں ہوں گے بھارت کشمیریوں پر مظالم بند کرے، کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ،پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے اور کشمیرکی آزادی تک حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل کرے، ہم جنگ کے خلاف ہیں ،مذاکرات پہلا اور آخری راستہ ہے ،مذاکرات سے ہی تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں،پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنت نظیر کشمیر کو بھارت نے انسانی خون سے رنگ دیا ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،کشمیر ی عوام حق خودارادیت کی جنگ لڑرہے ہیں جس میں ہم کشمیر ی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔