ڈنڈا بردار خاکی فورس کی مشقوں کااحوال آج ”خبرناک“ میں دیکھیں

October 17, 2019

کراچی (جنگ نیوز) مولانا فضل الرحمان ف، شہباز شریف، خورشید شاہ اور عثمان بزدار (ڈمیز) جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ شو کے دوران جو دیگر موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میں ”شہزادی کیٹ کا پاکستانیوں کیلئے خصوصی تحفہ، دنیا کا آٹھواں عجوبہ پاکستان میں، ڈنڈا بردار خاکی فورس کی مشقیں، بلاول جیل نہ ہی جائے تو اچھا ورنہ پکا لیڈر بن جائے گا اور پانچ سو کے نوٹ نے خورشید شاہ کو خون کے آنسو رُلادیا“ شامل ہیں۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔