بھارت، علامہ اقبال کی نظم ’لب پہ آتی ہے دعا‘ پڑھانے پر اسکول ہیڈ ماسٹر معطل

October 17, 2019

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)آبادی کے لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے ایک اسکول ہیڈ ماسٹر کو شاعر مشرق علامہ اقبال کی شہرہ آفاق نظم ’لب پہ آتی ہے دعا بن کر تمنا میری‘ پڑھانے پر معطل کردیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت، علامہ اقبال کی نظم ’لب پہ آتی ہے دعا‘ پڑھانے پر اسکول ہیڈ ماسٹر معطل

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے علاقے بسالپور کے ایک اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو شاگردوں کو یہ دعا پڑھنے پر آمادہ کرنے پر معطل کردیا گیا۔بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق بسالپور کے سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر 45 سالہ فرقان احمد کے خلاف انتہا پسند ہندو جماعت ’وشوا ہندو پریشد‘ (وی ایچ پی) کے ارکان نے شکایت کی تھی۔