ہراسگی کے معاملات شرمناک،وی سی بلوچستان یونیورسٹی استعفیٰ دیں، اخترمینگل

October 17, 2019

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سرداراختر مینگل نے وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی ننگ و ناموس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلوچستان یونیورسٹی میں جو کچھ ہواوہ انتہائی شرمناک اور اشتعال انگیز ہے ۔ ایک بیان میں سرداراختر مینگل نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں ہراسگی کے معاملات شرمناک ہیں۔