مختصر پُر اثر: اللہ تعالیٰ کا شُکر…!

October 18, 2019

حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرمﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی اس بات پرخوش ہوتا ہے کہ وہ ایک لقمہ کھائے اور اُس پر اللہ تعالیٰ کی تعریف (اس کا شکر ادا)کرے، یا ایک گُھونٹ پانی پیے، اس پر اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کرے۔‘‘ (یعنی ان نعمتوں پر اللہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرے) (صحیح مُسلم)