’برطانیہ اور یورپی یونین نئی ڈیل پر رضامند ہوگئے‘

October 17, 2019

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین نئی ڈیل پر رضا مند ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین ’نئی شاندار بریگزٹ ڈیل‘ پر رضامند ہوگئے ہیں۔ موجودہ ڈیل سے ہمیں اختیارات واپس مل جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن یورپی یونین کے سمٹ میں شرکت کے لیے برسلز روانہ ہوگئے ہیں۔

حکومت کی اتحادی جماعت ’ڈی یو پی‘ نے ڈیل کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کردیا۔

دوسری جانب ڈی یو پی نے اس حوالے سے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈیل کی موجودہ شرائط کے ساتھ اس کی حمایت نہیں کرسکتے۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ ڈی یو پی کے ساتھ نہ دینے پر حکومت کو پارلیمنٹ سے ڈیل منظور کرانے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔