اسلام آباد: مارگلہ ہلز پر لگی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا

May 18, 2024

فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ ہلز پر لگی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مطابق نورپور گزارا میں آگ گزشتہ شب 8 بجے لگی تھی، آگ لوئی دندی، رتا ہتار اور پیر سوہاوا تک پہنچ گئی تھی۔

سی ڈی اے کے مطابق آگ 3 کلومیٹر تک دائرے کی شکل میں لگی تھی اور تیز ہوا کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ 150 اہلکاروں نے آگ بجھانے کے آپریشن میں حصہ لیا۔