امن ایمبولینس بند ہونے کا تاثر غلط ہے، مرتضیٰ وہاب

October 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امن ایمبولینس بند ہونے کا تاثر غلط ہے، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے امن ایمبولینس سروس بند ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ امن ایمبولینس کے بند ہونے کا تاثر غلط ہے، یہ شہریوں کے لئے ایک بہترین سروس ہے۔

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ امن ایمبولینس کے فنڈز کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی امن ایمبولینس سروس کو بیل آؤٹ پیکج دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی خواہش ہے یہ سروس جاری رہے۔