سیکنڈ الیون ٹی ٹوئنٹی: سندھ اور سدرن پنجاب کامیاب

October 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب اور سندھ نے اپنے میچ جیت لئے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بلوچستان کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 100 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ فاتح ٹیم نے ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دوسرے میچ میں سندھ نے ناردرن کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹیم نے 141 رنز کا ہدف 4 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ کپتان سیف اللہ نے 27 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 47رنز بنائے۔ والدہ کے انتقال کے باعث سندھ کے کپتان رمیز راجہ جونیئر کو میچ ادھورا چھوڑ کرجانا پڑا۔