طارق محمود ایم ڈی اے پی پی تعینات

October 18, 2019

اسلام آباد (نیوزرپورٹر، نامہ نگار) انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کےبیوروکریٹ طارق محمود کو وزارت اطلاعات ونشریات کے ذیلی ادارے اے پی پی سی ( ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن) کا ایم ڈی تعینات کردیا گیا ہے ۔اس سے قبل وہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے تھے اس حوالے وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔