پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا گیا

October 18, 2019

کراچی(این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعرات کو غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایاگیا، اس دن کو منانے کا مقصد ترقی پذیر ممالک سے غربت کا خاتمہ اور غریبوں کا معیار زندگی بلند کرنا،بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے اندر موجود غربت کے خاتمے کیلئے عالمی برادر ی میں احساس پیدا کرنا ہے۔عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں غریب افراد کی تعداد 3 ارب کے قریب ہے۔ ان افراد کی یومیہ آمدنی ڈھائی ڈالر سے بھی کم ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبائی لحاظ سے غربت کی سب سے بلند شرح صوبہ بلوچستان میں ہے، دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ، اس کے بعد صوبہ خیبر پختونخواہ اور سب سے کم صوبہ پنجاب میں ہے۔