کلین کراچی مہم:ترجمان سندھ حکومت نے چندے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

October 18, 2019

کراچی (نیوزایجنسی) ترجمان سندھ حکومت نے وفاقی وزیر علی زیدی کے کلین کراچی مہم کے لئے چندے کی رقم کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں پی ٹی آئی حکومت کے وعدے جھوٹ پر مبنی تھے، صفائی کے نام پر شہر کو مزید گندا کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی کی کلین کراچی مہم کو کئی ہفتے گزرنے کے باجود ڈمپ کیا گیا کچرا نہیں اٹھایا جا سکا ہے۔