ٹریفک حادثات میں 3 موٹرسائیکل سوار جاں بحق، 55 سالہ شخص قتل

October 18, 2019

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگا ر) وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دمیںبہن کے گھر آئے ہوئے 55 سالہ بھائی کو چھریاں مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ تین موٹر سائیکل سوار حادثات کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ تھانہ رمنا پولیس کونور حسین نے رپورٹدرج کرائی کے مدعی کا 55سالہ بھائی جاوید مہرا آبادی میںثمینہ بیگم کے گھر آیا جو میڈیکل چیک اپ اور گاڑی خریدنے کیلئے ساڑھے تین لاکھ روپے ساتھ لایا۔ ثمینہ بیگم ،عاطف اور عمران نے رقم کے لالچ میں چھریوںکے وار کر کے جاوید کو قتل کردیا ۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سی ڈی اے سٹاپ پر موٹر سائیکل سوار نیاز علی ٹرالر نمبر بی ایل ایس 440 کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے پراچہ چوک میںدو موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئے ، آفتاب احمد نے رپورٹدرج کرائی کے اس کا بیٹا محمد کامران اپنے دوست وقاص کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھا جس کو ٹریکٹر نمبر ایس ٹی ایس 1589 نے ٹکر ماری جس سے دونوں جاں بحق ہو گئے۔