امریکی صدر کی باتوں پر اطالوی مترجم حیران

October 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکی صدر کی باتوں پر اطالوی مترجم حیران

ڈونلڈ ٹرمپ کے عہد میں کسی کے لیے بھی وائرل ہوجانا بہت آسان ہے، بس امریکی صدر کے پیچھے کھڑے ہونے یا بیٹھنے کی ضرورت ہے، کچھ ایسا ہی اطالوی صدر کی خاتون مترجم کے ساتھ ہوا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز اٹلی کے صدر کے ساتھ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی باتوں پرمترجم کے تاثرات انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئے کیونکہ وہ با ر بار بدل رہے تھے جس کی وجہ ممکنہ طور پر امریکی صدر کی باتیں تھیں۔

جیسے جیسے ملاقات آگے بڑھی خاتون زیادہ دنگ ہوتی گئیں کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کے شام پر حملے کے حوالے سے ریت کا تذکرہ کچھ ایسے انداز سے کیا کہ مترجم کا ردِ عمل دیکھنے کے لائق تھا۔

خاتون کو اُس وقت بھی جھٹکا لگا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور اٹلی قدیم روم کے زمانے سے اتحادی ہیں، ایک موقع پر خاتون نے اپنا سر بےیقینی کی کیفیت میں ایک جانب کردیا اور کسی کی جانب دیکھ کر بھنووں کو اوپر کیا۔

واضح رہے ایسا ہی کچھ گزشتہ سال ایک نوجوان کے ساتھ ہوا جو انٹرنیٹ پر پلیڈ شرٹ گائے کے نام سے مشہور ہوا تھا۔