وزیراعظم نے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے کالی پٹی باندھ لی

October 18, 2019

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کےلیے بازور پر کالی پٹی باندھ لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نریندر مودی خوفزدہ ہے، بھارتی وزیراعظم سمجھتا ہے کہ 9 لاکھ فوج کےذریعے کشمیریوں کو خاموش کراسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر: جنازے دیکھ کر شہریوں نے کرفیو توڑ دیا

عمران خان نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت نے 75 روز سے کرفیو لگا رکھا ہے، بھارتی وزیر اعظم خوفزدہ ہے اسے پتا ہے کہ وادی میں کرفیو اٹھنے کے بعد خون بہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے 9 لاکھ فوج کی ضرورت نہیں ہوتی، دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں دیکھ رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی 9 لاکھ فوج، 80 لاکھ کشمیریوں دہشت زدہ کرنے کے لیے رکھی ہوئی ہے۔