فضل الرحمٰن سے ملاقات پر شہباز کی نواز کو بریفنگ

October 18, 2019

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور کے دفتر میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف کو مولانا فضل الرحمٰن سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بریف کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ن لیگی صدر نے پارٹی قائد کو جے یو آئی سربراہ کے ساتھ ملاقات میں طے پانے والے معاملے سے بھی آگاہ کیا۔

ترجمان کے مطابق نواز شریف نے27 اکتوبر کو ملک گیر یوم سیاہ منانے کی تائید کی۔

سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو27 اکتوبر کو کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کےاظہار کی ہدایت کی۔

نواز شریف نے مزید کہاکہ پارٹی کے تمام قائدین اور کارکنان مظلوم کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔