ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع

October 19, 2019

دبئی (جنگ نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ہے۔ مردوں کے ٹورنامنٹ کے آغاز میں پورا ایک سال باقی ہے، پہلا میچ 18 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا میں شیڈول میگا ایونٹ میں 68 میچز کھیلے جائیں گے۔