سندھ کے عوام نے فرسودہ نظام کیخلاف ووٹ دیا ،خرم شیر زمان

October 19, 2019

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں بھٹو کے چاہنے والوں نے ثابت کردیا کہ سندھ میں لوٹ کھسوٹ کا نظام مزید نہیں چل سکتا،جس طرح کراچی کے عوام نے خوف کے بت توڑ کر عام انتخابات میں تحریک انصاف کو ووٹ دیا اسی طرح لاڑکانہ کے عوام نےظالم اور فرسودہ نظام کے خلاف ووٹ دے کر ثابت کردیا کہ وہ اب کسی صورت موروثی سیاست اور فرسودہ نظام کو برداشت نہیں کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین سندھ اسمبلی شہزاد قریشی، ڈاکٹر سیما ضیاء اور پی ٹی آئی رہنما عمران صدیقی موجود تھے،خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ پی ایس 11میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر معظم علی عباسی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،ضمنی الیکشن کی مہم کے دوران بلاول زرداری سمیت سندھ حکومت کی پوری کابینہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی مہم چلانے میں مصروف تھی،تھکن کی وجہ سے آج سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی ملتوی کردیا ہے،پیپلز پارٹی نے سندھ کے ہر شعبے کو تباہی کے دہانے پہنچا دیا ہے، نا اہل سندھ حکومت سندھ کے عوام کو نہ صاف پانی مہیا کر سکی، نہ ہی صحت اور صفائی کی بنیادی سہو لتیں فراہم کیں، لاڑکانہ سمیت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے لئے ادویہ موجود نہیں، صوبے بھر میں ایک بھی ایسا ضلع نہیں جہاں پیپا ٹائٹس کی ادویہ موجود ہوں۔