ٹیکس کی ادائیگی ہر محب وطن کا ریاستی فرض ہے، ثروت اعجاز قادری

October 19, 2019

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر ریاست کا نظام چلنا مشکل ہوتا ہے،ہر محب وطن کا ریاستی فرض ہے کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی کیلئے مثبت کردار ادا کرئے،حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرئے،ٹیکس پر تاجروں کے تحفظات دور کئے جائیں،معاشی عدم استحکام کسی طور بھی ملک کے مفاد میں نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے قادری ہاؤس پر ملاقات کے لئے آنے والے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کی ترقی وخوشحالی اور معاشی استحکام کے لئے تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا جن بے قابو اور من مانی کررہا ہے اور حکومت صرف دعوئے کررہی ہے جس سے مایوسیاں جنم اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے،حکومت کو اپنی ترجیحات عوام دوست بناناہونگی،عوامی مسائل کے حل کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔