ڈاکٹر فاروق افضل سوسائٹی آف سرجنز لاہور کے صدر منتخب

October 19, 2019

لاہور (جنرل رپورٹر )لاہور جنرل ہسپتال کے پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر محمد فاروق افضل بھاری اکثریت سے سوسائٹی آف سرجنز لاہور کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔سوسائٹی کے نئے عہدیداران کی تقریب حلف بردار ی کل بروز اتوار شام7بجے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور میں ہوگی۔