ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کے حوالے سے دعوتی وتشہیری مہم کو تیز کیاجائے،مجلس احرار اسلام

October 19, 2019

لاہور (وقائع نگار خصوصی ) مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے جماعت کی ماتحت شاخوں اورذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 11-12ربیع الاول کی سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کے حوالے سے دعوتی وتشہیری مہم کو تیز کردیں ۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ نے جامع مسجد انور مجیدگوالمنڈی لاہور میں اجتماع جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ امت مسلمہ پر زوال دراصل مغرب کی اندھی تقلید اور دین سے دوری کی وجہ سے ہے، دین اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے ۔