فاروق ستار نے بھی سرفراز کو ہٹانے کی مخالفت کر دی

October 19, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

فاروق ستار نے بھی سرفراز کو ہٹانے کی مخالفت کر دی

ایم کیوایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار نے بھی کراچی سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کو ہٹانے کی مخالفت کر دی ہے۔

کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیشی کے بعد احاطۂ عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ملک کا سیاسی منظر نامہ عجیب و غریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم سیاسی ہیں انہیں اپوزیشن کو مزید اکسانا نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا جس پر ان کے مداحوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔