کنزرویٹو ایم پی مارک فیلڈ کا بریگزٹ عدم اتفاق پر مستعفی ہونے کا فیصلہ

October 20, 2019

لندن (پی اے) ایک کنزرویٹو ایم پی نے کہا ہے کہ بریگزٹ پر عدم اتفاق کے باعث وہ اگلے انتخابات کے موقع پر استعفیٰ دے دیں گے۔ مارک فیلڈ نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ موجودہ انتظامیہ کی جانب سے بریگزٹ کو انجام تک پہنچانے کیلئے بے چینی پر اس سے اختلاف کروں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات کو ترجیح دیں گے کہ برطانیہ بدستور ای یو میں شامل رہے یا انتہائی قریبی تعلقات قائم کرے مگر وہ فطری طور پرٹوری وزیراعظم بورس جانسن کی ڈیل کو سپورٹ کریں گے۔ واضح رہے کہ گرین پیس کے ایک کارکن پر جھپٹنے کے بعد انہیں وزیر کی حیثیت سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ اپنی ویب سائٹ پر ایک پالیسی بیان میں لندن اور ویسٹ منسٹر کے شہریوں کیلئے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ بات اب زیادہ کھل کر سامنے آگئی ہے کہ بریگزٹ پر اختلافات موجود ہیں اور ای یو سے مستقبل میں ہمارے تعلقات آنے والے کئی برسوں تک مقامی سیاست پر اثر اندوز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نو ڈیل بریگزٹ مسترد کرنا میری ترجیح ہے اور دو سالہ وقت دوبارہ شروع کرنے کیلئے آرٹیکل 50 منسوخ کرنے کیلئے ان کی سپورٹ اور مذاکرات کیلئے وقت دینے پر وہ بورس جانسن حکومت سے اختلاف پر مجبور ہوگئے ہیں۔ حتیٰ کہ اگر اب مجوزہ ڈیل منظور ہوگئی تو میں فطری طور پر اس کی حمایت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بریگزٹ کے معاملے سے درست طور پر نہ نمٹنا میرے استعفیٰ کا سبب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری کوئی ایسی خواہش نہیں کہ میں متاثرہ شخص بن جائوں، بیک بنچز سے اختلافی آواز اٹھائوں اور ایک ایسی حکومت کو کمزور کروں جس کے رنگوں پر منتخب ہوا تھا۔