ٹیبل ٹینس میں نئے کھلاڑیوں کو گروم کیا جائے، راحیلہ

October 20, 2019

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جوہر ٹیبل ٹینس کلب گلستان جوہرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمہمان خصوصی ساؤتھ ایشین گیمز اور اسلامک گیمز میں پاکستان کے لئے ٹیبل ٹینس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی کھلاڑی سعدیہ راحیل نے کہا کہ کسی بھی کھیل میں اچھی کوچنگ سے ہی مثبت نتائج حاصل ہوسکتے ہیں،اس موقع پر سابق انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس کھلاڑی عارف ناخدا،سہیل حیات، جاوید حیات، اصغر عظیم، فرخ کمال اور دیگر نے بھی خطاب کیا، سعدیہ راحیل نے کہا کہ ٹیبل ٹینس میں نئے کھلاڑیوں کو گروم کر کے ہی ہم بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔