سپریم کورٹ، جسٹس فائز عیسیٰ کی آئینی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

October 20, 2019

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے صدارتی ریفرنس کیخلاف دائر آئینی د رخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس سید منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمدامین احمد پر مشتمل 10رکنی فل کورٹ بنچ پیر 21 اکتوبر کو کیس کی سماعت کریگا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کیس بدھ کے روز کیلئے مقرر تھا لیکن عدالت نے بنچ کے ایک رکن جج جسٹس مظہر عالم میاں خیل کے فرسٹ کزن وایڈیشنل آئی جی سندھ شاہد حیات کی وفات کے باعث کیس کی سماعت ملتوی کردی تھی۔

پچھلی سماعت کے دوران درخواست گزار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکلاء پینل کے سربراہ ،منیر اے ملک ایڈوکیٹ دلائل دے رہے تھے ،آئندہ سماعت پر بھی انکے دلائل جاری رہیں گے۔