ہانگ کانگ میں حکومت مخالف احتجاجی مارچ

October 20, 2019

ہانگ کانگ میں پابندیوں کے باوجود حکومت مخالف مظاہرین کا احتجاجی مارچ جاری ہے، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور اُنہیں منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ہے۔

ہانگ کانگ کے علاقے ویسٹ کولون میں ماسک پہنے مظاہرین موجود ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بچنے کیلئے مظاہرین نے ہاتھوں میں چھتریاں بھی تھام رکھی ہیں۔

پولیس اسٹیشن کے قریب جمع ہونے پر پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، مارچ کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لیے واٹرکینن کا بھی استعمال کیا گیا۔

واضحرہے کہ ہانگ کانگ پولیس احتجاجی مارچ کو غیر قانونی قرار دے چُکی ہے، ہانگ کانگ میں 20 ہفتوں سے حکومت مخالف احتجاج جاری ہے۔