نئی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی ہوم ڈیلیوری پر غور

October 21, 2019

سندھ حکومت نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس شہریوں کے گھروں پر پہنچانے کی سہولت پر غور شروع کردیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

نئی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی ہوم ڈیلیوری پر غور

محکمہ ایکسائز کے سیکریٹری عبد الحلیم شیخ کا کہنا ہے کہ 70 ہزار سے زائد نمبر پلیٹس 3 سال سے تیار ہیں مگر شہری انہیں لینے نہیں آ رہے، اس لیے فیصلہ کیا ہے کہ اب رجسٹریشن کی نمبر پلیٹ گھر پر بھیجی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ گھر پر نمبرپلیٹ پہنچانے کے علیحدہ چارجز لیے جائیں گے، جبکہ اس سروس کا آغاز آئندہ سال سے ہوگا۔

عبدالحلیم شیخ کا کہنا تھا کہ چپ والی نمبر پلیٹ بھی آئندہ سال سے متعارف کرائی جائے گی۔