باکس آفس پر’ملیفیسنٹ: مسٹریس آف ایول‘چھا گئی

October 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

باکس آفس پر’ملیفیسنٹ: مسٹریس آف ایول‘چھا گئی

ڈزنی کی جادوگرنی نے باکس آفس پر پھر قبضہ کرلیا، ’ملیفیسنٹ: مسٹریس آف ایول‘ نے ساڑھے 5 ارب روپے سے زائد کا بزنس کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

’ملیفیسنٹ‘ کے اس سیکوئل میں بھی انجلینا جولی نے مرکزی کردار نبھایا ہے، مسٹرس آف ایول میں ملیفیسنٹ کو سامنا ہے ایک ایسی ملکہ کا جو طاقت کے بل پر پریوں کا دیس مٹانا چاہتی ہے۔

فینٹیسی سے بھرپور فلم ’ ملیفیسنٹ ‘نے 5ارب 61کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے نارتھ امریکن باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

دو ہفتوں تک باکس آفس پر راج کرنے والا جوکر اب باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ہے، اس ہفتے فلم نے 2 ارب 7کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد سمیٹ لیے۔

ایکشن کامیڈی فلم زومبی لینڈ ڈبل ٹیپ ایک ارب 89کروڑ روپے سے زائد کما کر تیسرے نمبر پر رہی۔