• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکس آفس سے’ اِٹ چیپٹر ٹو‘ کا خوف کم نہ ہو سکا

باکس آفس سے’ اِٹ چیپٹر ٹو‘ کا خوف کم نہ ہو سکا


ہارر فلموں نے ایک بار پھر اپنا سکہ منوالیا، ’اِٹ چیپٹر ٹو‘ نے 6 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کما کر امریکی باکس آفس پر مسلسل دوسرے ہفتے بھی پہلے نمبر پر ہے۔

’اِٹ چیپٹر ٹو‘ 6 ارب  37کروڑ  روپے سے زائد کا بزنس کرکے مسلسل دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر نمبر ون ہے جبکہ رواں ہفتے ’اِٹ چیپٹر ٹو ‘نے پچھلے یعنی ریلیز کے پہلے ہفتے میں 20 ارب 52 کروڑ  روپے کا کاروبار کیا تھا ۔

ہالی ووڈ فلم ’ہسلر‘ اپنے اوپننگ ویک اینڈ پر زیادہ کمال نا دکھاسکی ، فلم 5ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کما کر دوسرے نمبر براجمان ہے، البتہ 3ارب 13کروڑ روپے سے بننے والی فلم نے اپنی لاگت پہلے ہی ہفتے میں پوری کرلی۔

’اینجل ہیز فالِن‘ اس ہفتے پہلے سےتیسرے نمبر پر آگئی’اینجل ہیز فالِن‘ اس ہفتے صرف 68کروڑ 92 لاکھ روپے کما سکی۔

تازہ ترین