بھارت :بلند عمارت سے بچہ سائیکل رکشہ پر گر پڑا

October 21, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت :بلند عمارت سے بچہ سائیکل رکشہ پر گر پڑا

دنیا بھر میں آئے دن مختلف حادثات خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسے حادثات پیش آتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں 3 سالہ بچہ 35 فٹ بلندی پر گھر کی بالکونی میں کھیلتے ہوئے اچانک نیچے گرگیا، تاہم معجزانہ طور پر عین اسی وقت ایک سائیکل رکشہ وہاں سے گزر رہا تھا اور خوش قسمتی سے بچہ رکشہ پر آ گرا اور جانی نقصان سے محفوظ رہا۔

یوں کئی فٹ بلندی سے گرتے اور سائیکل رکشہ میں گرکر بچے کی جان بچنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بیحد وائرل ہو رہی ہے۔