ہیڈ کوچ کیلئے درخواست احسان مانی کے کہنے پر دی، محسن خان

October 22, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق ٹیسٹ اوپنر اور سابق چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے کہا کہ میں نے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے درخواست پی سی بی چیئرمین احسان مانی کے کہنے پر دی تھی۔ جیو نیوز کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے بورڈ نے فون کرکے کہا کہ آپ درخواست دیں تاکہ پراسس مکمل ہو سکے ۔ لیکن میں کوچ کے لئے کام کرنے کے لئے تیار نہ تھا لیکن مجھے بعد میں پتہ چلا کہ سب کچھ طے ہوچکا ہے۔محسن خان نے کہا کہ وقار یونس ماضی میں کرکٹ کرپشن میں ملوث رہے ہیں ۔میں اپنے پرانے موقف پر قائم ہوں کہ میں ان سابق کھلاڑیوں کے ساتھ کام نہیں کروں گا جن کا ماضی داغ دار ہے۔