بھارت کلین سویپ، جنوبی افریقا اننگز کی شکست کے قریب

October 22, 2019

رانچی (ایجنسیاں) بھارت کی جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی اور اسے تین میچز کی سیریز کلین سویپ کےلئے 2وکٹیں درکار ہیں، جنوبی افریقہ نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 132 رنز پر 8 وکٹیں گنوا دیں، اننگز کی شکست سے بچنے کےلئے اسے مزید 203 رنز درکار ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

بھارت کی جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی

پیر کو زبیر حمزہ پہلی اننگز میں 62 اور تیمبا بووما 32 پر آئوٹ ہوئے، اس کے بعد کوئی اور بیٹسمین جم نہ سکا اور پوری ٹیم 162 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ امیش یادیو نے تین جبکہ محمد شامی، شہباز ندیم اور روندرا جدیجا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ فالو آن کے بعد بھی مہمان بیٹسمینوں کی روش نہ بدلی، تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنا لئے ڈین ایلگر کو امیش یادیو کا بائونسر ہیملٹ پر لگا، جس کے بعد وہ سرچکرانے کے سبب ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا۔ ان کی جگہ تھیونس ڈی بروئن بطور متبادل کھیلے۔ محمد شامی نے تین، امیش یادیو نے دو جبکہ روندرا جدیجا اور ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔