ضلع غربی میں فراہمی آب بہتربنانے کیلئے والوز نصب کئے جائیں گے

October 22, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرانجینئر اسداللہ خان نےضلع غربی کے رکن سندھ اسمبلی ،یوسی چیئرمینوںعدیل شہزاد، عبدالباسط ،صداقت حسین اور چیئرمین ڈی ایم سی غربی اظہار الدین احمدخان کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئےکہا ہے کہ واٹربورڈ فراہمی آب میں بہتری کیلئے مختلف مقامات پر نئے والوز نصب کرے گا جبکہ پانی چوری کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی مدد لی جائے گی ۔