مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 4افراد ہلاک،7زخمی

October 22, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میںپولیس اہلکار سمیت 4افراد ہلاک، 7زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی ناگن چورنگی پل پر گاڑی کی ٹکر سے 33سالہ نعمان احمدہلاک جبکہ بوٹ بیسن بے نظیر پارک کے نزدیک گاڑی کی ٹکر سے 45سالہ محمد خالق ولد محمد یوسف زخمی ہو گیا ، کنواری کالونی سے ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیاجہاں اس نے دم توڑ دیا،مقتول کی شناخت20سالہ علی اکبر ولد شیر داد کے نام سے ہوئی، ڈاکس تھانے کی حدود ٹی پی ایکس ٹریفک سیکشن کے اندر دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا، ڈاکس تھانے کی حدود ٹی پی ایکس ٹریفک سیکشن کے اندر دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار کی طبیعت اچانک بگڑ گئی، اسے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا،گھگھر پھاٹک کے نزدیک ملزمان نے ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2افراد 30سالہ طاہر خاںولد طیب اور سرفراز کو زخمی کر دیا،باغ کورنگی سیکٹر 10بلاک اے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35سالہ جہانزیب ولد اکرم جبکہ ماڑی پور میں ہوٹل پر جھگڑے میں چھریوں کے وار سے4افراد 40سالہ محمد سلال ولد دلبر ،20سالہ انعام ولد امروز خاں،21سالہ لعل زادہ ولد قمر خاں اور25سالہ ظہیر ولد رسول شاہ زخمی ہو گئے ۔