افغانستان سے شام کی طرح نکلنے کا کوئی منصوبہ نہیں،امریکا

October 22, 2019

کابل(خبرایجنسی) امریکی وزیر دفاع و سربراہ پنٹاگان مارک ایسپر نے کہاہےکہ افغانستان سے شام کی طرح نکلنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق کابل میں نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شام میں آئل فیلڈز کی حفاظت کیلئے کچھ امریکی افواج وہاں قیام کرسکتی ہیں تاہم اس سلسلے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔