دھرنا ملکی سلامتی کیخلاف اور مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے،مقررین

October 22, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ )دھرنا ملکی سلامتی کیخلاف اور مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے۔ہمیں قیام پاکستان کی مخالف قوتوں کو پہچاننا ہو گا جو آج بھی دھرنے کی صورت میں ملک کا امن برباد کرنے کے در پے ہیں ۔ ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے ۔ آل پاکستان مشائخ کانفر نس سندر شریف کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، مقررین نے کہا موجودہ ملکی صورتحال میں تحفظ ختم ِ نبوت و ناموس رسالت ، استحکام پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کیلئے مشائخ کو قیام پاکستان کی طرح متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہو گا۔ بھارت نے 78 روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لائن آف کنٹرول پر مسلسل گولہ باری کی جار ہی ہے ہریانہ الیکشن میں پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز زبان بولی جا رہی ہے ۔ مشائخ پاک فوج اور ملک کے ساتھ کھڑے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھائے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین سندر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی نے کہا کہ پوری دنیا میں کوئی ہولو کاسٹ پر بات نہیں کر سکتا ہمارے نبی کریم ؐ کی ذات کیلئے کوئی قانون نہیں ۔ حقیقی درد مشائخ کو اس ملک کا ہے کسی اور کو نہیں ہے ۔ پاکستان مشائخ نے بنایا تھا اور مشائخ ہی بچائیں گے ۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم بند کرے ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیوان احمد مسعود فاروقی چشتی ، پیر سید آل حبیب معینی ، پیر منور جماعتی ، پیر قطب الدین فریدی ،پیر عبداللہ شاہ لکیاری سندھ، پیر عظمت علی شاہ ، پیر شمیم صابری ،پیر حبیب اللہ شاہ ،پیر خالد سلطان ،پیر عثمان نوری ، پیر عامر فرید ،پروفیسر احمد اعوان ، علامہ فاروق احمد اور دیگر مشائخ نے کہاکہ موجودہ حالات میں مشائخ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا پڑے گا ۔ مشائخ کا تھنک ٹینک بنایا جائے ۔ کانفرنس میں خواجہ سید فرید الدین فخری ،خواجہ سید اسرار الحق نظامی فخری ،سید رشید احمدشاہ ٹوبہ قلندر ،شہزادہ جلال الدین حیدر بخاری ،پیر سید محمد عارف بخاری ،پیر سید قاسم حسین شاہ ،پیر عابد عارف نعمانی ،پیر سید شفیق احمد شاہ ،پیر سید غلام دستگیر شاہ ،پیر سید حسن عابدین کاظمی ،حافظ محمد عبدالسلام ، پیر طارق ولی چشتی ،پیر سید عبدالمصطفیٰ چشتی، پیر توصیف النبی مجددی ،خواجہ محمد اکمل اویسی ، پیر سید عامر حسین گیلانی، پیر خواجہ محمد معین الحق بصیر پوری ،پیر سید عاصم مصطفیٰ سہروردی ، پیر سید زوار حسین شاہ بخاری ،پیر محمد امین ساجد ،میاں جنید آصف اویسی ،سید محمد فاروق احمد شاہ توکلی ،حاجی محمد شفیق ،سید غلام معین الدین شاہ ،خواجہ منظور اویسی ، سید ذیشان الحق نقوی ، سید محمد علی شاہ ،علامہ قاری محمد شفیق اللہ ، سید احسان احمد گیلانی ،پیر علی احمد صابر چشتی ، پیر نذیر احمد چشتی ، پیر سید افضال حسین زنجانی ، مفتی محمد شبیر انجم ،پروفیسر محمد احمد اعوان ، قاضی عبدالغفار قادری ، پرویز اکبر ساقی ، معین الحق علوی ، خواجہ نوید منگیروی ،سید محمد شفیق احمد عارف ، محمد اکرم جاوید ، الطاف الرحمن چشتی ،حاجی محمد شفیق ، علامہ محمد حسین گولڑوی ، علامہ قاری محمد شفیق، سید محمد علی عثمان ، بابا محمد شفیق بٹ ،سید بھائی جان سجادہ نشین باقر پور نے شرکت کی ۔