ہانگ کانگ میں مذہبی رواداری کی شاندار مثال قائم

October 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہانگ کانگ میں مسجد کے سامنے نیلا رنگ پھینکنے پر حکومت کی معذرت

ہانگ کانگ ( خبرایجنسی )ہانگ کانگ میں مذہبی رواداری کی شاندار مثال قائم، ہانگ کانگ کی سربراہ کیری لیم نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پھینکے گئے نیلے رنگ سے سب سے بڑی اور مرکزی مسجد کی خوبصورتی خراب ہونے پر مسجد کا دورہ کیا اور مسلمانوں کی دل آزاری پر معذرت کرلی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت مخالف پْرتشدد فسادات کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اْن پر نیلے رنگ کا پانی پریشر سے پھینکا گیا تاہم یہ رنگ مرکزی شاہراہ پر واقع ہانگ کانگ کی سب سے بڑی مسجد پر بھی لگ گیا جس سے بیرونی دیواریں اور سیڑھیاں داغدار ہوگئیں اور اندورنی حصے میں بھی نیلا پانی ہوگیا تھا۔