شہزادہ ہیری کا بڑے بھائی شہزادہ ولیم سے اختلافات کا اعتراف

October 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

شہزادہ ہیری کا بڑے بھائی شہزادہ ولیم سے اختلافات کا اعتراف

لندن(جنگ نیوز)برطانوی شاہی خاندان کے افراد کےدرمیان اختلافات کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا پرانا یہ خاندان ہے‘ان اختلافات پرکئی کتابیں لکھی گئی ہیں اوراس خاندان کے اختلافات کا ذکر کچھ فلموں و ڈراموں میں بھی کیا جا چکا ہے۔ اب پہلی بارشہزادہ ہیری نےبڑے بھائی شہزادہ ولیم سےاختلافات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک دوسرے سےبہت دور اور الگ راستے پر کام کررہےہیں۔