متروکہ وقف املاک کی اراضی واگزار کروانے کیلئے مکمل تعاون کیا جائیگا،چیف سیکرٹری

October 22, 2019

لاہور(خصوصی نمائندہ) چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عامر احمد کی سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔ چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ بورڈ کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔