اقلیتوں کا کشمیر بنے گا پاکستان کے عنوان سےفیسٹیول کا انعقاد

October 22, 2019

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر ) اقلیتوں کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان کے عنوان سے ملتان میں چوہدری راحیل انجم (صو با ئی صدریو تھ ونگ) کے زیر اہتمام پرئیر فیسٹیول کا انعقاد ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے علاوہ ملک بھر سے لوگوں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی سید عبدالقادرگیلانی نے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ ایم این اے نوید عامر جیوا نے کہا کہ ہمیشہ مسیحی قوم کے حقوق کیلئے اپنی خدمات اور کاوشوں کو جاری رکھوں گا جیسے تحریک پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں نے اپنا کلیدی کراراداکیا ویسے ہی تحریک آزادی کشمیر میں تمام اقوام ایک پیج پر ہیں۔