رئیسانی روڈ پر پیش امام کی موٹرسائیکل چوری

October 22, 2019

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) رئیسانی روڈ پر نامعلوم افراد پیش امام کی موٹرسائیکل لے اڑےپولیس کے مطابق رئیسانی روڈ کے رہائشی پیش امام نے اپنی موٹرسائیکل مسجد کے باہر کھڑی کی جسے نا معلوم افراد چرا کر لے گئے سریاب پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔