مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر امریکا کا اظہار تشویش

October 22, 2019

امریکی کانگریس میں امور خارجہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنوبی و وسطی ایشیاء کے لیے امریکا کی قائم مقام معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت سے تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

جنوبی و وسطی ایشیاء کے لیے امریکا کی قائم مقام معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز

ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے تین سابق وزراء اعلیٰ کو بھی گرفتار کیا گیا، دو ماہ میں مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ایلس ویلز کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اںٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس کھولنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔