پاکستان کی ترقی کا ضامن نوازشریف ہے، چوہدری نوید اشرف

October 23, 2019

اویانا(اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری نوید اشرف بریار نجی دورہ پرطارق محمود بریار آف ونر نوئے سٹڈکی دعوت پر آسٹریا آئے تو پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر علی شرافت نے ممبر صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی۔ چوہدری نوید اشرف نے ڈنر کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا ضامن نواز شریف ہے، نواز شریف نے پوری دنیا کے دباو کے باوجود بھارت کے مقابلہ میں سات ایٹمی دھماکہ کئے جس پر آج ہم بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں اور نواز شریف ملک میں سی پیک لایا اور پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ختم کی اور پاک فوج کے ساتھ مل کر پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا اور مسلم لیگ کی حکومت میں پاکستان ترقی کی معیشت 7کے قریب تھی آج 3فیصد کے بھی نیچے ہے اور مہنگائی آسمان پر ہے اور اب عوام اس حکومت سے تنگ آ چکی ہے اگر پاکستان کو دوبارہ ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے تو مسلم لیگ ن کی حکومت ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی یے جس کا حل پاکستان میں دوبارہ صاف شفاف الیکشن ہیں۔ چوہدری نوید اشرف بریار اپنے دوست طارق محمود بریار کے ساتھ تقریب میںپہنچے تو مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر علی شرافت اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کئے اور ویانا میں خوش آمدید کہا۔